جھنگ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دوسرا شدید زخمی

جھنگ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دوسرا شدید زخمی

واقعہ نواحی علاقہ کوٹ شاکر میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ٹی ایچ کیو 18 ہزاری منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی رنجش کا نتیجہ ہے، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے، واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، فرار ہونے والے ملزموں کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔