خانیوال: گھر سے سکول جانے والی 10 سالہ طالبہ اغوا

خانیوال: گھر سے سکول جانے والی 10 سالہ طالبہ اغوا

چوتھی کلاس کی طالبہ کرن اپنی سائیکل پرسکول گئی تھی اور گھر واپس نہ آئی، طالبہ کی سائیکل دکان کے باہر کھڑی ملی، پولیس نے 18 گھنٹے گزرنے کے بعد طالبہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے 2 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، ڈی ایس پی جہانیاں کی سربراہی میں پولیس ٹیم متحرک ہوگئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی تلاش کیلئے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔