کراچی: سپیشل انوسٹیگیشن یونٹ کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

کراچی: سپیشل انوسٹیگیشن یونٹ کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

ملزمان کی شناخت محمد ریحان، احمد رضا، عمران خالد اور طارق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتارملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جبکہ متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب بھی تھے، گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں خاص طور پر ضلع وسطی اور شرقی میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

گرفتار ملزمان میں ملزم طارق اور عمران کا تعلق بین الاقوامی منشیات گروہ سے ہے جبکہ ملزمان بین الاقوامی منشیات ڈیلر فوزیہ کے انتہائی قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔

واضح رہے گرفتار ملزمان شہر قائد میں منشیات کا منظم آن لائن نیٹ ورک چلا رہے تھے۔