جھنگ: سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ہلاک، ساتھی فرار

جھنگ: سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ہلاک، ساتھی فرار

ذرائع کے مطابق جھنگ چنیوٹ روڈ پر سی سی ڈی پولیس نے ناکہ پر مشکوک موٹر سائیکل روکنے کی کوشش کی، مشکوک افراد نے موٹر سائیکل پھینک کر فائرنگ شروع کر دی، ملزمان امرودوں کے باغ میں چھپ کر فائرنگ کرتے رہے۔

فائرنگ رکنے پر سرچ کیا گیا تو ایک شخص مردہ پایا گیا، ہلاک ملزم کی شناخت ظہیر عباس کے نام سے ہوئی جو کہ سکنہ چنیوٹ کا رہنے والا تھا، ہلاک ہونے والے کی میت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔