سندھ رینجرز کی کارروائی، تیس مار خان اور کمانڈو گروہ کے پانچ کارندے گرفتار

سندھ رینجرز کی کارروائی، تیس مار خان اور کمانڈو گروہ کے پانچ کارندے گرفتار

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق گرفتار ملزمان میں گلفام عرف سنی ، محمد شان ، داؤد ، اشرف عرف پنو اور اسماعیل شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی جبکہ ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی 450 سے زائد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان موٹرسائیکل، کار، رکشہ اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزم محمد شان غیر قانونی اسلحہ جرائم پیشہ افراد کو فراہم کرتا تھا علاوہ ازیں ملزم محمد شان چھینی ہوئی موٹرسائیکلوں کی خریدوفروخت میں بھی ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز سندح نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی مزاحمت پر 5 سے 6 شہریوں کو زخمی بھی کر چکے ہیں، گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، پہلے بھی کئی بار گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔