کراچی: گلستان جوہر سے لاکھوں روپے مالیت کے 25 بکرے چوری

کراچی: گلستان جوہر سے لاکھوں روپے مالیت کے 25 بکرے چوری

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلستان جوہر بلاک 8 اے میں پیش آیا، بکروں کے مالک نے درخواست ملیر کینٹ تھانے میں جمع کروا دی، چوری ہونے والے بکروں کی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

بکرے چوری کرنے کے واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو تلاش کر رہے ہیں۔