آئی فون بیچنے پر جھگڑا، شوہر کی فائرنگ سے بیوی شدید زخمی

آئی فون بیچنے پر جھگڑا، شوہر کی فائرنگ سے بیوی شدید زخمی

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ غلام حسین کالونی 50 شمالی میں پیش آیا، ملزم عارف اپنی بیوی شاہدہ پروین کا آئی فون فروخت کرنا چاہتا تھا، بیوی کے انکار پر جھگڑا ہو گیا۔

واقعے پر شوہر کی فائرنگ سے شاہدہ زخمی جبکہ ملزم فرار ہوگیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔