جامشورو: حاملہ خاتون مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں قتل

جامشورو: حاملہ خاتون مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں قتل

آٹھ ماہ کی حاملہ خوشبو ماچھی سسرالیوں کی مبینہ فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہوگئی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، آئی جی سندھ سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی۔