حیدر آباد میں فائرنگ کرکے 50 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا

حیدر آباد میں فائرنگ کرکے 50 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دو مشتبہ افراد کو فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، مشتبہ افراد کی شناخت ساحل اور ڈہلو کے نام سے ہوئی ہے، دونوں مقتول کے رشتہ دار ہیں۔

اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ورثا لاش فوری طور پر کنڈیارو لے گئے، اس لئے تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا، پولیس حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔