خانیوال: ملزم کا روٹھی بیوی پر سسرال جا کر تشدد، خاتون کی حالت تشویشناک

خانیوال: ملزم کا روٹھی بیوی پر سسرال جا کر تشدد، خاتون کی حالت تشویشناک

ذرائع کے مطابق تشدد کا شکار خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم اکرم نے اپنی بیوی پر تشدد کیا اور گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش کی۔

تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس افسران نے واقعے کا نوٹس لے لیا، پولیس تھانہ صدر خانیوال نے ملزم سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جبکہ تشدد کے مرکزی ملزم اکرم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔