چارسدہ میں غیرت کے نام پر تین افراد قتل، ملزم فرار

چارسدہ میں غیرت کے نام پر تین افراد قتل، ملزم فرار

پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاہم مبینہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے تینوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔