اوکاڑہ میں اینٹی کرپشن کی کارروائیوں کے دوران 2 رشوت خور سرکاری ملازمین گرفتار

اوکاڑہ میں اینٹی کرپشن کی کارروائیوں کے دوران 2 رشوت خور سرکاری ملازمین گرفتار

ذرائع کے مطابق واسا کا سپروائزر مقصود 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہوا جس سے سول جج کی موجودگی میں کارروائی کے دوران نشان زدہ نوٹ برآمد ہوئے۔

دوسری جانب میونسپل کمیٹی کا سپروائزر سلیم 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا، دونوں کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

مزید برآں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ رشوت خور عناصر کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔