لیاقت پور میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

لیاقت پور میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

ترجمان پولیس نے بتایا کہ تھانہ ترنڈہ محمد پناہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس پارٹی نے موری چک 120 پر ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا، گرفتار ڈاکو کی شناخت بدنام زمانہ نوید ڈایا کے نام سے ہوئی، گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو ڈکیتی، چوری جیسے متعدد سنگین مقدمات کا ریکار یافتہ نکلا، فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔