کراچی میں ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے گیس سلنڈر کی دکان پر لوٹ مار

کراچی میں ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے گیس سلنڈر کی دکان پر لوٹ مار

ڈاکوؤں نے دکان مالک، ملازمین اور گاہکوں کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ایک مسلح ملزم نے دکان میں داخل ہوکر سب کی تلاشی لی اور لوٹ مار کی۔

دوسرا ملزم دکان کے باہر کھڑا پہرا دیتا رہا، واردات کے بعد دونوں ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔