خلاصہ
- کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں بیوی کے ساتھ مل کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق زمان ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر شہریوں سے ڈکیتیاں کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کی شناخت محمد شاہد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد تحقیقات کے نتیجے میں اسے گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں وائرل ویڈیو میں ملزم اپنی ساتھی خاتون، جو اس کی بیوی ہے، کے ہمراہ ایک شہری سے موبائل فون چھینتے ہوئے واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کی بیوی کی بھی شناخت کر لی گئی ہے اور اسے گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کے دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔