کرائم
خلاصہ
- سرگودھا: (دنیا نیوز) تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ اوتیاں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو دیکھ کر مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، زخمیوں میں شہریار ولد خداداد اور مسرت بی بی زوجہ محمد اکرم شامل ہیں۔
دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ قانونی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔