کرائم
خلاصہ
- خانپور: (دنیا نیوز) تھانہ خانپور کی حدود محلہ اسلام نگر کے قریب ویرانے سے نعش برآمد ہوئی۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، متوفی کی شناخت ناصر رحمان کے نام سے ہوئی، متوفی خانپور کے علاقہ درہ کارہائشی تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ریسکیو1122 نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کردی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، تحقیقات کے بعد حقائق معلوم ہوسکیں گے۔