خانپور ہزارہ کے علاقے سنگڑا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

خانپور ہزارہ کے علاقے سنگڑا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت ملک مشتاق ولد شفیع کےنام سے ہوئی ہے، مقتول کی بکریاں اس کے ہمسائے زبیر کی چراگاہ میں داخل ہوئیں جس پر تکرار ہوگئی، زبیر نے مشتعل ہو کر مشتاق پر فائرنگ کر دی۔

ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال خانپور منتقل کر دی، پولیس نے قاتل کی تلاش کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔