شہری کے اغوا اور بھتہ خوری کیس میں راولپنڈی پولیس کا اہلکار دو ساتھیوں سمیت گرفتار

شہری کے اغوا اور بھتہ خوری کیس میں راولپنڈی پولیس کا اہلکار دو ساتھیوں سمیت گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اغوا اور بھتہ خوری کا مقدمہ تھانہ چکلالہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس اہلکار اور اس کے دو ساتھیوں نے مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے کر اسے اغوا کیا اور رقم وصول کرنے کے بعد رہا کیا۔

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کردار اور فرائض کی انجام دہی میں انتہائی احتیاط برتیں۔

اُن  کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی یا کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی، جبکہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔