فیروزوالہ میں ہمسائے کی 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم فرار

فیروزوالہ میں ہمسائے کی 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم فرار

ذرائع کے مطابق رانا ٹاؤن کی رہائشی 13 سالہ بچی اپنے ہمسائے کے گھر 200 روپے ادھار واپس کرنے گئی تھی جہاں مبینہ طور پر گھر میں ملزم کی بیوی موجود نہیں تھی، اہل خانہ کا الزام ہے کہ شہباز نامی شخص نے بچی کو مبینہ طور پر پکڑ لیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔

واقعے کے بعد بچی کی حالت تشویشناک ہونے پر ملزم مبینہ طور پر موقع سے فرار ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی ابتدائی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے، بچی کا طبی معائنہ اور دیگر قانونی تقاضے بھی مکمل کیے جا رہے ہیں۔