کرائم
خلاصہ
- رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یارخان کے تھانہ منٹھار پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ چک 31 سیم نالہ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی، مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دو نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گئے، ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور واردات کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جن کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔