راولپنڈی: ملزم نے مبینہ طور پر ملازم اور والد کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا

راولپنڈی: ملزم نے مبینہ طور پر ملازم اور والد کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقہ لال کرتی میں پیش آیا، جہاں ہاتھ بندھی لاش گھر کے باتھ روم سے ملی، مقتولہ حنا کی 9 ماہ قبل فیصل اصغر سے شادی ہوئی تھی۔

مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا، جبکہ ملزم فیصل اصغر اور اس کے گھریلو ملازم ذیشان کو بھی گرفتار کر لیا گیا، مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ بہن کے سسر کی کال آئی، گھر پہنچا تو حنا کی لاش باتھ روم میں پڑی تھی۔

ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ملک طارق محبوب نے دنیا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ واقعے کی تفتیش، اور کیس کے تمام کرداروں کو شامل تفتیش کر رہے ہیں، حتمی رائے سامنے آنے پر رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔