دس روپے کے تنازع پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا گیا

دس روپے کے  تنازع  پر رکشہ ڈرائیور کو قتل  کردیا گیا

 پولیس کے مطابق  افسوسناک واقعہ اروپ کے علاقے  میں پیش آیا، مقتول رمضان روزانہ 50 روپے میں پٹرول پمپ پر رکشہ پارک کرتا تھا، تاہم سکیورٹی گارڈ کی جانب سے 50 کے بجائے 60 روپے طلب کرنے پر تلخ کلامی ہوئی۔

جھگڑے کے دوران سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر رکشہ ڈرائیور رمضان پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ ملزم سکیورٹی گارڈ فرار ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔