بھلوال سے 4 مسلح افراد نے 18 سالہ ویٹر لڑکی اغوا کر لی

بھلوال سے 4 مسلح افراد نے 18 سالہ ویٹر لڑکی اغوا کر لی

لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزمان نے خاتون ویٹر کو زبردستی کار میں بٹھا لیا، مغویہ کی والد ہ کے مطابق اسکی بیٹی بھلوال کے ایک ہوٹل پر خاتون ویٹر کے طور پر کام کرتی تھی۔

والدہ کنیز بی بی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف تھانہ بھلوال سٹی میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، لڑکی کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔