کراچی: عزیز بھٹی پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، ایک گرفتار

کراچی: عزیز بھٹی پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، ایک گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے عزیز بھٹی تھانے میں تعینات اہلکار محمد عیسیٰ بھی زخمی ہوئے، جن کے پاؤں میں گولی لگی، زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم اور ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، زخمی پولیس اہلکار محمد عیسیٰ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ملزمان اور اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔