اٹک: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں اجرتی قاتل ہلاک

اٹک: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں اجرتی قاتل ہلاک

ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران گینگ سرغنہ شاہ سعود اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ہلاک ملزم کا تعلق اکوڑہ خٹک، خیبرپختونخوا سے بتایا گیا ہے، پولیس نے ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ سعود پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مبینہ طور پر اجرتی قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا اور اسے جبی نظام پور کے عطا اللہ خان کا مبینہ دست راست بھی بتایا جاتا ہے، شاہ سعود مبینہ دہرے قتل کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد پولیس حراست سے فرار ہوگیا تھا، واقعے کے بعد سی سی ڈی اٹک نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کیلئے سول ہسپتال اٹک منتقل کردی گئی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔