جعلسازی سے سرکاری اراضی منتقل کرنے کا معاملہ، نائب تحصیلدار، کلرک عدالت سے فرار

جعلسازی سے سرکاری اراضی منتقل کرنے کا معاملہ، نائب تحصیلدار، کلرک عدالت سے فرار

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سپیشل جج اینٹی کرپشن نے ملزم نائب تحصیلدار اور کلرک کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ضمانت کی درخواستیں خارج ہوتے ہی دونوں ملزمان عدالت کے احاطے سے موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

ملزمان پر 60 کنال سرکاری اراضی مبینہ جعل سازی اور غیر قانونی طریقہ کار سے منتقل کرنے کا الزام ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔