لاہور سے لاپتہ 11 سالہ بچہ نور عامر بازیاب، سی سی ڈی کی بڑی کامیابی

لاہور سے لاپتہ 11 سالہ بچہ نور عامر بازیاب، سی سی ڈی کی بڑی کامیابی

والدین نے بچے کے اغواء کا مقدمہ 8 روز قبل تھانہ نشتر کالونی لاہور میں درج کروایا تھا، جس کے بعد سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی خصوصی ٹیموں نے بچے کی بازیابی کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کیا۔

بچے کی بازیابی کے لیے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی اپیل کی تھی، گمشدہ بچے کو تھانہ مانگا منڈی کی حدود سے ریکور کیا گیا۔

والدین نے بچے کی بازیابی پر سی سی ڈی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت بچوں سے زیادتی، استحصال اور چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے۔