اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر قتل کیس، دونوں ملزمان بری

اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر قتل کیس، دونوں ملزمان بری

سیشن عدالت نے سہیل اصغر کو سزائے موت اور اصغر علی کو عمر قید سنائی تھی، دونوں ملزمان نے سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔

عدالت نے چشم دید گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہ ہونے پر ملزمان کو بری کر دیا، گواہوں کے بیانات اور میڈیکل رپورٹ میں تضاد بھی بریت کی وجہ قرار دیا گیا۔

عمران جعفر کو 5 دسمبر 2021 کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، قتل کیس میں اصغر علی اور اس کے بیٹے سہیل اصغر کو نامزد کیا گیا تھا۔