وفاقی دارالحکومت میں خاتون کو گھر کے اندر قتل کردیا گیا

وفاقی دارالحکومت میں خاتون  کو گھر  کے اندر قتل کردیا گیا

اہل علاقہ کے مطابق  تھانہ کھنہ کی حدود میں واقع برما ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ملزم نے گھر میں گھس کو خاتون کی  جان لے لی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی شناخت نازیہ کے نام سے ہوئی ہے اور اُس کی عمر 35 سال بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر کے ماموں زاد نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

دوسری جانب واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جب کہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ موقع سے شواہد اکٹھے کرکے  ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، جلد  مزیدحقائق سامنے آئیں گے۔