کرائم
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے تین مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے فقیرہ گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
ادھر پیر آباد پولیس نے قصبہ کالونی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم دو روز قبل 30 سالہ محمد شاہ کے قتل میں ملوث ہے۔
منگھو پیر پولیس نے اجتماع گاہ روڈ کے قریب دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔