کرائم
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں پیرا فورس آفیسر نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ زیادتی کر ڈالی۔
ملزم پیرا فورس میں انویسٹی گیشن آفیسر تعینات ہے، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم اپنی فیملی سے ملاقات کیلئے لڑکی کو ماڈل ٹاؤن لے گیا، کمرے میں بند کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، مزاحمت پر ملزم نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقدمے کے بعد ملزم دفتر چھوڑ کر فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی، واقعہ کے بعد ملزم حسام کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
انچارج پیرا فورس کے مطابق واقعہ کی محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے، رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔