لاڑکانہ میں پولیس مقابلے، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاڑکانہ میں پولیس مقابلے، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ایس ایس پی اظہر خان نے بتایا کہ مقابلے ولید اور رتودیرو کے علاقوں میں ہوئے، گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے۔

اظہر خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت عباس ابڑو اور اعجاز سہاگ کے ناموں سے ہوئی ہے، ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار دونوں ڈاکو سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، زخمی ڈاکوؤں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔