سرگودھا: تیز دھار آلے سے وار کرکے معمر شخص کو قتل کر دیا گیا

سرگودھا: تیز دھار آلے سے وار کرکے معمر شخص کو قتل کر دیا گیا

مقتول احمد خان اپنے زرعی رقبے میں بنے کمرے میں اکیلا رہائش پذیر تھا، بیٹا بھتیجے کے ہمراہ والد کی خیریت معلوم کرنے پہنچا تو بستر پر خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔

مقتول کے ماتھے اور سر کے بائیں جانب تیز دھار آلے کے زخم پائے گئے، تکیہ اور چہرہ بھی خون آلود تھا، تھانہ عطا شہید پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔