علاقائی
خلاصہ
- سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے علاقے فاروقہ روڈ پر بائی پاس کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ڈمپر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کے خلاف بھی کاررائی شروع کر دی گئی ہے۔