سرگودھا: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار معمر شخص جاں بحق

سرگودھا: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار معمر شخص جاں بحق

حادثے میں 70 سالہ محمد ظہور سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر دم توڑ گیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہ پور منتقل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق محمد ظہور کا تعلق محلہ ڈپٹی والا شاہ پور صدر سے تھا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔