علاقائی
خلاصہ
- سرگودھا:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے سرگودھا میں موٹروے پر ٹریفک حادثے میں آڈٹ ؔآفیسر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا میں موٹروے پر سالم انٹرچینج کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث ویگو گاڑی آگے جانے والی گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں لاہور کے آڈٹ آفیسر محمد علی موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ڈرائیور محمد شعیب زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی محمد شعیب کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے آڈٹ آفیسر محمد علی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ راولپنڈی سے لاہور واپس جا رہے تھے۔
دوسری جانب حادثے میں خاندان کے دیگر افراد کو معمولی خراشیں آئیں تاہم وہ محفوظ رہے، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔