ڈیتھ سیل قیدی تک خفیہ الیکٹرانک سامان پہنچانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

ڈیتھ سیل قیدی تک خفیہ الیکٹرانک سامان پہنچانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

حکام کے مطابق ملاقات کے دوران سالن کے ڈبے کی تلاشی لینے پر اس میں چھپائے گئے دو کارڈ ریڈرز اور ایک میموری کارڈ برآمد کر لیے گئے، جنہیں جیل کے اندر منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

جیل عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اشیاء گیٹ پر ہی قبضے میں لے لیں، جبکہ سزائے موت کے قیدی کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔

واقعے کا مقدمہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل عدنان اکرم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔