سرگودھا میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

سرگودھا میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

اجنالہ روڈ پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، 20 سالہ محمد عثمان موقع پر دم توڑ گیا، حادثے میں 27 سالہ محمد محسن شدید زخمی ہوا، بائیں ٹانگ کی ہڈیاں فریکچر ہوگئیں اور سر پر بھی چوٹ آئی۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال بھلوال منتقل کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان محمد عثمان کی نعش بھی ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔