سرگودھا: چائنا کیمپ کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

سرگودھا: چائنا کیمپ کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

لاش ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی، پولیس نے کارروائی مکمل ہونے کے بعد نامعلوم شخص کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی منتقل کردی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کی موت کیسے اور کن حالات میں ہوئی؟ اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔

 پولیس نے لاش کی شناخت اور ورثاء کی تلاش شروع کردی، واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی گئی۔