سرگودھا: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 35 سالہ شخص جاں بحق

سرگودھا: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 35 سالہ شخص جاں بحق

فائرنگ کے نتیجے میں نصر حیات شدید زخمی ہو گیا تھا، جسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد کار میں فرار ہوگئے، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔