سرگودھا: ٹرالی نے رکشہ کو ٹکر مار دی، ایک شخص جاں بحق

سرگودھا: ٹرالی نے رکشہ کو ٹکر مار دی، ایک شخص جاں بحق

حادثے میں رکشہ سوار شخص ٹرالی کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی تاحال شناخت نہ ہو سکی، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، حادثے کا سبب بننے والی ٹرالی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔