لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے صاحبزادے اذان سمیع خان نے انسٹا گرام پر اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر پیار بھرا پیغام دیا، اس پیغام نے سب کے دل موہ لئے۔
گلوکار اذان سمیع خان نے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی اور ایک پیار بھرا پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ ہر چند دن بعد کوئی نہ کوئی مجھے بتا رہا ہوتا ہے کہ آپ اپنے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں ہیں اپنی فیملی اور بچوں کے بارے میں زیادہ بات نہ کیا کریں، خاموش رہیں کیونکہ یہ آپ کے کیریئر پر اثر انداز ہوگا۔
اذان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کا مشورہ دینے والوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی میں بہت عزت کرتا ہوں اور بات کو سنجیدگی سے لیتا ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ میں ایسا کیسے کرسکتا ہوں وہ میرے بچے ہیں، مجھے متاثر کرتے ہیں۔
گلوکار نے اپنے بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم لوگ ابھی یہ سمجھنے کے لیے بہت چھوٹے ہو لیکن ایک نہ ایک دن یہ پڑھو گے،میں تمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں جوان ہوں اور ابھی ایک باپ کی ذمہ داریاں سیکھ رہا ہوں، بعض اوقات غلطیاں کرتا ہوں، وعدہ کرتا ہوں کہ بہتر والد بننے کی کوشش کروں گا۔
اذان سمیع خان نے اپنی بیٹی للی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابا آپ سے بے حد محبت کرتے ہیں، آپ دونوں بیٹا اور بیٹی 18 سال کی عمر کے بعد پڑھ رہے ہوں گے تو دعا کرتا ہوں کہ نیوٹیلا اورکوکو پوپس والی اس دنیا میں یاد رکھیں گے کہ ہم دیسی ہیں، چائے ہمیشہ کافی سے بہتر ہوتی ہے۔
پاکستانی گلوکار اذان سمیع خان نے 2014 میں صوفیہ بلگرامی سے شادی کی اور ان کے 2 بچے ہیں۔