اداکارہ مایا علی اور شہریار منور کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

Last Updated On 15 February,2020 07:33 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ مایا علی اور شہریار منور کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مایا علی کے بھائی افنان قریشی کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، جن کا آغاز قوالی نائٹس سے ہوا اور ایک روز قبل بارات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اور اداکاروں نے بارات میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مایا علی اور شہریار منور کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکار پر ہٹ لو کے گانے ہائے دل بے چارہ پر ڈانس کررہے ہیں۔

اس موقع پر مہندی میں شریک مہمانوں نے تالیاں بجا کر اداکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا خود بھی ڈانس کرنے کے لیے میدان میں آیا۔ رپورٹ کے مطابق مایا علی کے بھائی افنان قریشی کا نکاح 2017 میں نوشہ کے ساتھ ہوا ۔
 

Advertisement