اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکار شان شاہد وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ جس طرح اپوزیشن کے ساتھ مثبت رویہ اپنائے ہوئے ملک کو معاشی اور وبائی صورتحال سے نکالنے کے لئے سر گرم ہیں وہ صرف ایک سچا لیڈر ہی کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ شان شاہد پیارے پاکستان سے بے انتہا محبت کے سبب اکثر اپنی آرا کا اظہار خیال کرتے رہتے ہیں خصوصا وہ پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں جا کر اداکاری کرنے کے مخالف ہیں، ان کی رائے ہے کہ بھارت جب تک مقبوضہ کشمیر اور دیگر شہروں میں مسلمانوں کے ساتھ انتہائی ظالمانہ رویہ ترک نہیں کرتا، اس کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔