لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پولیس پر خاتون کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کے بعد سابق اداکارہ رابی پیر زادہ دورانِ سفر اسلحہ ساتھ لے کر چلنے لگی ہیں۔
موٹروے پر پیش آئے زیادتی کے واقعے کے بعد اداکارہ رابی پیرزادہ دوران سفر اسلحہ ساتھ لے کر چلنے لگی ہیں۔ جس کی تصویر انہوں نے ٹوئٹر پر شئیر کی، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی میں انہوں نے اسلحہ رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس: اداکارہ نیلم منیر کا شدید برہمی کا اظہار، عدالتی اصلاحات کا مطالبہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رابی پیرزادہ نے لکھا کہ آج لاہور سے گوجرانولہ اکیلی اپنی امی سے ملنے موٹروے کے ذریعے جارہی ہوں، کاش کے ایسے انسانوں کو میں خود مار سکوں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس، مجرموں کو سنگسار کیا جائے: اداکارہ اشنا شاہ
انہوں نے کہا کہ مجھ سے زیادہ کون جانتا ہے کہ اس خاتون کو کسی اور کی غلطی کی سزا ساری زندگی ملے گی جب کہ ہم ہر اس شخص پر طنز کرکے گناہ کماتے ہیں جو مظلوم ہو۔
آج میں اکیلی اپنی امی سے ملنے جا رہی ہوں، لاہور سے گجرانوالہ اور وہ بھی موٹر وے سے، کاش ایسے انسانوں کو میں خود مار سکوں،مجھ سے ذیادہ کون جانتا ہے کہ اس خاتون کو کسی اور کی غلطی کی سزا ساری زندگی ملے گی،ہم ہر اس شخص پر طنز کرکے گناہ کماتے ہیں جو مظلوم ہو
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) September 14, 2020
Victim blaming is a sin. pic.twitter.com/15cbuWJzRO