مریم نفیس کورونا وائرس کی زد میں، گھر پرقرنطینہ کر لیا

Published On 29 November,2020 12:48 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار و ماڈل مریم نفیس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پرقرنطینہ کرلیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نفیس نے سوشل میڈیاپر اپنی ایک سیلفی شیئر کی اور مداحوں کوبتایا کہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے سب میری صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔مریم نفیس نے بتایا کہ انہوں نے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا تھاجو بدقسمتی سے مثبت آیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھرپرقرنطینہ کرلیا۔

انہوں نے مداحوں کو پیغام دیا کہ سب کوچاہئے کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے فیس ماسک پہنیں،سماجی فاصلہ اختیار کریں اور دیگر احتیاطی تدابیر پربھی عمل کریں ۔
 

Advertisement