آٹو گراف مانگنے پر عمران خان نے مجھے ڈانٹا تھا: شاہ رُخ خان

Published On 19 December,2020 04:39 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کہہ رہے ہیں کہ جب عمران خان نے ان کو ڈانٹا تھا تو انہیں کافی غصہ آیا تھا۔

بالی ووڈ کے کنگ خان کی وائرل ہونے والے پرانے انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے توپوری دنیا میں مداح موجود ہیں لیکن کیا آپ پاکستان میں کسی بھی شخص کے مداح ہیں؟ جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ جس شخص کے مداح ہیں وہ پہلے کرکٹر تھے اور اب وہ سیاست دان بن گئے ہیں اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان ہیں۔

اداکارنے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک میچ کے دوران عمران خان کم سکوربنا کرآؤٹ ہوئے۔ اسی میچ کے بعد میں نے ان سے آٹو گراف مانگا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا۔ شاید وہ پہلے سے ہی غصہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں عمران خان کے ڈانٹنے پربہت غصہ آیا تھا، اور اس بات کا اظہارشاہ رخ خان نے عمران خان سے بھی کیا تھا جب بعد میں ان سے ایک ملاقات ہوئی تھی۔
 

Advertisement