پشاور: (دنیا نیوز) وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کر دی۔
اسد خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وینا ملک نے میرے بچے دبئی سے اغواء کیے ہیں، 2018 میں خلع ہوئی، جس کے بعد دبئی میں عدالت نے بچے مجھے دیئے تھے۔
اسد خٹک نے کہا کہ انصاف پاکستان کے لیے آیا ہوں، میرے بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں، وینا ملک مجھے اور میری فیملی کو دھمکیاں دے رہی ہیں۔ اگر مجھے یا میری فیملی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وینا ملک ہوگی، وہ فوج کو بد نام کررہی ہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ اداکارہ اور میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک وینا ملک کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کے لیے آج پاکستان پہنچے ہیں۔