اداکارہ ماہرہ خان کی ’’گگلی چیلنج‘‘ ویڈیو وائرل

اداکارہ ماہرہ خان کی ’’گگلی چیلنج‘‘ ویڈیو وائرل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے,مذکورہ ویڈیو میں ماہرہ خان سٹیڈیم میں موجود کرس گیل کے ’گگلی چیلنچ‘ پر ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

پاکستان سپُر لیگ نے ماہرہ خان کے ’گگلی چیلنج‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری کوئین ماہرہ خان نے اس چیلنج کی مقبولیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ شائقین کرکٹ ہیش ٹیگ ’گگلی چیلنج‘ کے ساتھ اپنی ویڈیوز اپلوڈ کریں۔

خیال رہے کہ کرس گیل نے حال ہی میں اپنا یہ گگلی چیلنج متعارف کروایا ہے جس کی ویڈیو پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔

دوسری جانب ماہرہ خان گزشتہ سال کی طرح پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔پشاور زلمی کی دیگر برانڈ ایمبیسیڈر میں ہانیہ عامر، تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ اور پاوری گرل دنانیر مبین شامل ہیں۔